فیصل آباد میں 7روزہ کینال ویو فیسٹیول شروع
فیصل آباد میں سات روزہ کینال ویو میلا شروع ہوگیا ہے اور نہر کو رنگ برنگی روشنیوں سے سجادیا گیا ہے۔ شہریوں کے لیے کھانے پینے کے اسٹال اور میوزک شو کا اہتمام بھی کیا گیا ہے۔ کینال ویو میلا فیصل آباد شہر کے بیچوں بیچ سے گزرنے والی نہر کے 1کلو میٹر کے حصے میں سجایا گیا ہے۔ نہر کے دونوں کناروں کو رنگ برنگی برقی قمقموں سے جگمگایا گیا ہے۔ لال، ہری، نیلی اور پیلی روشنیوں نے کینال کے پانی کو بھی رنگیلا کردیا۔ پانی میں خوبصورت فلوٹس بھی اتارے گئے ہیں جو کہ چاروں صوبوں کی ثقافت کو اجاگر کررہے ہیں۔ فیسٹیول میں شہریوں کے لیے کھانے پینے کے اسٹالوں کےعلاوہ تفریح طبع کے لیے محفل موسیقی کا اہتمام بھی کیا گیا۔ میلے کا افتتاح وزیر مملکت پانی و بجلی عابد شیر علی نے کیا۔ ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے یاور حسین بھی ان کے ہمراہ تھے۔ عابد شیر علی کا کہنا تھا کہ میلے سے لوگ اپنی روز مرہ زندگی کے تناو کو کم کر سکیں گے اور ثقافتی ورثے سے لطف اندوز ہوں سکیں گے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ اس طرح کے میلے تفریح کے اچھے مواقع مہیا کرتے ہیں۔ 7روزہ کینال فیسٹیول نے شہر کی دلکشی میں اضافہ کردیا ہے۔ میلے میں شہری موج مستی کرکے خوب انجوائے کررہے ہیں۔

ایک بھی شخص درست نہیں
جواب دیںحذف کریںتبصروں کا انتظاہے
جواب دیںحذف کریں