پیک فرینز ریو کی جانب سے ایجوٹینمنٹ کے فروغ کیلئے میلے کا انعقاد
پاکستان کے صف اول کے کریم بسکٹ بنانے والے برانڈ پیک فرینز نے مقامی تفریحی پارک میں بچوں کے لئے میلے کا انعقاد کیا۔ میلے کا مقصد بچوں میں تفریح کے ساتھ سیکھنے کی صلاحیت کو فروغ دینا ہے۔ اس موقع پر پیک فرینز کی جانب سے حالیہ دنوں میں منعقد ہونے والے مقابلے کے فاتحین کی کامیابی کا جشن بنایا گیا جن میں مختلف سرگرمیاں شامل تھیں۔ میلے میں بچوں اور انکے والدین کی شرکت کی حوصلہ افزائی کی گئی جبکہ بچوں کو انتہائی دلچسپ انداز سے جسمانی و ذہنی صلاحیتوں اور گروپ کی شکل میں ملنے جلنے کی مشق کرائی گئی ۔
تقریب میں معروف و مقبول اداکار خالد ملک نے میزبانی کی اور انہوں نے بھرپور باہمی طرز عمل کے ساتھ بچوں کو کہانیاں، نغمے، مزاح اور دلچسپ سوالات سے محظوظ کیا۔ میلے میں آمد پر ایک طویل القامت شخص نے بچوں کا استقبال کیا جبکہ کرتب دکھانے والوں سے بچے خوب لطف اندوز ہوئے جبکہ فیس پینٹنگ کے اسٹینڈ پر بھی بچوں کا خوب رش رہا۔ ان مختلف سرگرمیوں کے دوران مختلف سیشنز بھی منعقد ہوئے جس میں مقابلے جیتنے والوں میں انعامات تقسیم کئے گئے۔ آخر میں میجک شو اور ریفریشمنٹ پیش کیا گیا جس کے بعد بچوں کو تفریحی پارک میں جھولے جھولنے کے لئے ٹکٹس دیئے گئے۔
اس موقع پر پیک فرینز ریو کے خالق انگلش بسکٹ مینوفیکچررز پرائیویٹ لمیٹڈ (ای بی ایم) کے ہیڈ آف مارکیٹنگ، ذوالفقار علی انصاری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ
جب آپ پیک فرینز ریو کے بارے سوچتے ہیں تو دراصل آپ بالخصوص بچے تفریح اور ذائقہ سے بھرپور تجربے کو یاد رکھتے ہیں اور خاص طور پر بچے اس پروڈکٹ کے اہدافی صارف ہیں۔ ہم بطور ای بی ایم کے طور پر بھرپور یقین رکھتے ہیں کہ نشونما کا ایک بنیادی حصہ متحرک طرز زندگی ہے اور ہماری تقریب کا مقصد یہ ہے کہ یہ پیغام تفریحی انداز سے گھروں میں پہنچایا جائے۔
پیک فرینز ریو کی جانب سے منعقدہ مقابلے میں لوگوں کو ہدایت کی گئی تھی کہ وہ پیک فرینز ریو کے ڈبوں پر چھپے ہوئے منفرد کوڈ کو ایک متعین نمبر پر بھیجیں۔ اس طویل پروگرام میں شرکاءکو متحرک سرگرمیوں جیسے کوئز میں شرکت، لطائف و کہانیوں کے تبادلے وغیرہ میں شامل رکھا گیا۔ اس مہم کا نتیجہ انتہائی کامیاب انداز میں نکلا جس میں4لاکھ سے سے زائد اندراج ہوئے ۔ ان میں سے ایک سو سے زائد فاتحین کو انعامات کی تقسیم کیلئے انتہائی شفاف طریقے سے منتخب کیا گیا ۔ ان تحائف میں ایکس باکسز، پلے اسٹیشنز، بائی سائیکلیں، کھلونے، اسٹیشنری کا سامان اور برانڈڈ تحائف پیش کئے گئے۔
پیک فرینز ریو کا آغاز 1995 میں ہوا جس نے مارکیٹ میں طوفانی انداز سے اپنی جگہ بنائی اور بسکٹ کی فروخت کے حوالے سے نمبر ایک کریم بسکٹ برانڈ بن گیا۔ ایک ذائقے کے آغاز سے برانڈ نے متعدد منفرد ذائقے تیار کئے جن میں اسٹرابیری ونیلا، چاکلیٹ ونیلا اور چاکلیٹ شامل ہیں اور یہ ملک بھر کے بچوں میں انتہائی مقبول ہیں۔
انگلش بسکٹ مینوفیکچررز (پرائیویٹ) لمیٹڈ، پیک فرینز بسکٹ کی خالق ہے اور صارفین کیلئے اعتماد اور بھروسہ کی علامت ہے جو اسے پاکستان کا صف اول کا بسکٹ ساز ادارہ بناتی ہے۔ ای بی ایم پاکستان کی پہلی بسکٹ کمپنی ہے جس نے آئی ایس او 14001، آئی ایس او 9001 اور ایچ اے سی سی پی کی اسناد حاصل کررکھی ہیں۔ پیک فرینز برانڈ بین الاقوامی سطح کے سوپر برانڈ کی حیثیت تسلیم کی جاتی ہے۔




0 تبصرے :