کاروباری خبریں لیبل والی اشاعتیں دکھا رہا ہے۔ سبھی اشاعتیں دکھائیں
کاروباری خبریں لیبل والی اشاعتیں دکھا رہا ہے۔ سبھی اشاعتیں دکھائیں

جمعرات، 30 اپریل، 2015

ایل جی نے رواں سال کی پہلی سہ ماہی نتائج کا اعلان کردیا

Admin     5:40 AM    
اسمارٹ فون کی فروخت میں اضافہ، آپریٹنگ منافع بڑھ کر 277.45 ملین ڈالر ہوگیا

 ایل جی الیکٹرانکس (ایل جی) نے پہلی سہ ماہی کے نتائج میں 34.91 ملین ڈالر کا خالص منافع حاصل کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ غیرآڈٹ شدہ اعداد و شمار کے مطابق ایل جی کا آپریٹنگ منافع 277.45 ملین ڈالر رہا جو پچھلی سہ ماہی کے مقابلے میں زیادہ ہے۔ ایل جی کی کل آمدن 12.72 ارب ڈالر رہی جو گزشتہ سال کے مقابلے میں اپنی جگہ موجود ہے جبکہ اسمارٹ فون کی فروخت میں اضافہ ہوا جبکہ ٹی وی سے ہونے والی آمدن میں کمی ہوئی۔

ایل جی ہوم انٹرٹینمنٹ کمپنی کی پہلی سہ ماہی کی آمدن 4.03 ارب ڈالر رہی جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 5 فیصد کم ہے۔ آپریٹنگ کا مارجن نامناسب کرنسی ایکسچینج اور شمالی امریکہ، یورپ، سی آئی ایس اور لاطینی امریکہ میں ایل سی ڈی ٹی وی کی کم فروخت کے باعث کم رہا۔ ایشیاءاور شمالی امریکہ میں ایل جی کے 4Kالٹرا ایچ ڈی اور اولیڈ ٹی وی کی مارکیٹنگ اور بڑھتی ہوئی طلب کے باعث امکان ہے کہ دوسری سہ ماہی میں ایل جی ہوم انٹرٹینمنٹ کی کارکردگی بہتر ہوجائے گی ۔

ایل جی موبائل کمیونکیشنز کمپنی کے اسمارٹ فون کی شپنگ سال 2015 کی پہلی سہ ماہی میں 15.4 ملین رہی جو گزشتہ سال اسی عرصہ کے مقابلے میں 26 فیصد زائد ہے۔ اس کی فروخت سے تقریبا 3.27 ارب ڈالر حاصل ہوئے جو گزشتہ سال اسی مدت کے مقابلے میں 5 فیصد زائد ہے جبکہ آپریٹنگ منافع گزشتہ سہ ماہی اور گزشتہ سال کی اسی سہ ماہی کے مقابلے میں بہتر رہا۔ شمالی امریکہ میں سال 2014 کے مقابلے میں سیلز کی شرح میں 66 فیصد کا متاثر کن اضافہ ہوا جبکہ جی فلیکس 2 کے متعارف ہونے کے ساتھ جنوبی کوریا میں گزشتہ سہ ماہی کے مقابلے میں 57 فیصد اضافہ ہوا۔ دوسری سہ ماہی میں ایل جی کے جی 4 اسمارٹ فون کی بدولت یہ امکان ہے کہ اسمارٹ فون کے شعبے میں کمپنی نمایاں طور پر سامنے آئے گی اور منافع کی بہتری میں مزید اضافہ ہوگا۔

ایل جی ہوم اپلائنس اینڈ ایئر سولوشن کمپنی نے گزشتہ سال اسی عرصہ کے مقابلے میں 208.45 ملین ڈالر آپریٹنگ منافع ظاہر کیا جبکہ پہلی سہ ماہی میں منافع کا مارجن 5.6 فیصد رہا۔ شمالی امریکہ میں سخت مسابقت اور ترقی پذیر ممالک میں نامناسب کرنسی ایکسچینج کے باعث گزشتہ سال اسی عرصہ کے مقابلے میں آمدن 2 فیصد کم رہی۔ ایل جی کو توقع ہے کہ مارکیٹ میں صف اول کی مصنوعات کے باعث ایئرکنڈیشنرز اور ریفریجریٹرز کی فروخت میں رواں موسم میں اضافہ ہوجائے گا۔

ایل جی ویہکل کمپونینٹس کمپنی نے بھی پہلی بار رواں سہ ماہی کے نتائج جاری کئے۔ کمپنی نے اپنی کارانفوٹینمنٹ کے کاروبار میں 347.82 ملین ڈالر آمدن کا اعلان کیا۔ کار انفوٹینمنٹ بزنس میں ٹیلی میٹکس اور آڈیو۔ویڈیو نیویگیشن نظام شامل ہے۔ 2.18 ملین ڈالر کے معمولی آپریٹنگ نقصان کے باوجود ایل جی آر اینڈ ڈی میں اپنی سرمایہ کاری جاری رکھے گا۔ ایل جی پ ±راعتماد ہے کہ الیکٹرک اور اسمارٹ گاڑیوں کی مقبولیت کے ساتھ کار انفوٹینمنٹ، الیکٹرک کار کے اجزاءاور آٹوموٹو الیکٹرانک اجزاءکی مارکیٹ میں اضافہ ہوگا ۔

بدھ، 29 اپریل، 2015

پیک فرینز ریو کی جانب سے ایجوٹینمنٹ کے فروغ کیلئے بچوں کے لئے میلے کا انعقاد

Admin     5:50 AM    

پیک فرینز ریو کی جانب سے ایجوٹینمنٹ کے فروغ کیلئے میلے کا انعقاد

 پاکستان کے صف اول کے کریم بسکٹ بنانے والے برانڈ پیک فرینز نے مقامی تفریحی پارک میں بچوں کے لئے میلے کا انعقاد کیا۔ میلے کا مقصد بچوں میں تفریح کے ساتھ سیکھنے کی صلاحیت کو فروغ دینا ہے۔ اس موقع پر پیک فرینز کی جانب سے حالیہ دنوں میں منعقد ہونے والے مقابلے کے فاتحین کی کامیابی کا جشن بنایا گیا جن میں مختلف سرگرمیاں شامل تھیں۔ میلے میں بچوں اور انکے والدین کی شرکت کی حوصلہ افزائی کی گئی جبکہ بچوں کو انتہائی دلچسپ انداز سے جسمانی و ذہنی صلاحیتوں اور گروپ کی شکل میں ملنے جلنے کی مشق کرائی گئی ۔ 



تقریب میں معروف و مقبول اداکار خالد ملک نے میزبانی کی اور انہوں نے بھرپور باہمی طرز عمل کے ساتھ بچوں کو کہانیاں، نغمے، مزاح اور دلچسپ سوالات سے محظوظ کیا۔ میلے میں آمد پر ایک طویل القامت شخص نے بچوں کا استقبال کیا جبکہ کرتب دکھانے والوں سے بچے خوب لطف اندوز ہوئے جبکہ فیس پینٹنگ کے اسٹینڈ پر بھی بچوں کا خوب رش رہا۔ ان مختلف سرگرمیوں کے دوران مختلف سیشنز بھی منعقد ہوئے جس میں مقابلے جیتنے والوں میں انعامات تقسیم کئے گئے۔ آخر میں میجک شو اور ریفریشمنٹ پیش کیا گیا جس کے بعد بچوں کو تفریحی پارک میں جھولے جھولنے کے لئے ٹکٹس دیئے گئے۔ 



اس موقع پر پیک فرینز ریو کے خالق انگلش بسکٹ مینوفیکچررز پرائیویٹ لمیٹڈ (ای بی ایم) کے ہیڈ آف مارکیٹنگ، ذوالفقار علی انصاری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ

جب آپ پیک فرینز ریو کے بارے سوچتے ہیں تو دراصل آپ بالخصوص بچے تفریح اور ذائقہ سے بھرپور تجربے کو یاد رکھتے ہیں اور خاص طور پر بچے اس پروڈکٹ کے اہدافی صارف ہیں۔ ہم بطور ای بی ایم کے طور پر بھرپور یقین رکھتے ہیں کہ نشونما کا ایک بنیادی حصہ متحرک طرز زندگی ہے اور ہماری تقریب کا مقصد یہ ہے کہ یہ پیغام تفریحی انداز سے گھروں میں پہنچایا جائے۔ 

پیک فرینز ریو کی جانب سے منعقدہ مقابلے میں لوگوں کو ہدایت کی گئی تھی کہ وہ پیک فرینز ریو کے ڈبوں پر چھپے ہوئے منفرد کوڈ کو ایک متعین نمبر پر بھیجیں۔ اس طویل پروگرام میں شرکاءکو متحرک سرگرمیوں جیسے کوئز میں شرکت، لطائف و کہانیوں کے تبادلے وغیرہ میں شامل رکھا گیا۔ اس مہم کا نتیجہ انتہائی کامیاب انداز میں نکلا جس میں4لاکھ سے سے زائد اندراج ہوئے ۔ ان میں سے ایک سو سے زائد فاتحین کو انعامات کی تقسیم کیلئے انتہائی شفاف طریقے سے منتخب کیا گیا ۔ ان تحائف میں ایکس باکسز، پلے اسٹیشنز، بائی سائیکلیں، کھلونے، اسٹیشنری کا سامان اور برانڈڈ تحائف پیش کئے گئے۔ 

پیک فرینز ریو کا آغاز 1995 میں ہوا جس نے مارکیٹ میں طوفانی انداز سے اپنی جگہ بنائی اور بسکٹ کی فروخت کے حوالے سے نمبر ایک کریم بسکٹ برانڈ بن گیا۔ ایک ذائقے کے آغاز سے برانڈ نے متعدد منفرد ذائقے تیار کئے جن میں اسٹرابیری ونیلا، چاکلیٹ ونیلا اور چاکلیٹ شامل ہیں اور یہ ملک بھر کے بچوں میں انتہائی مقبول ہیں۔ 


انگلش بسکٹ مینوفیکچررز (پرائیویٹ) لمیٹڈ، پیک فرینز بسکٹ کی خالق ہے اور صارفین کیلئے اعتماد اور بھروسہ کی علامت ہے جو اسے پاکستان کا صف اول کا بسکٹ ساز ادارہ بناتی ہے۔ ای بی ایم پاکستان کی پہلی بسکٹ کمپنی ہے جس نے آئی ایس او 14001، آئی ایس او 9001 اور ایچ اے سی سی پی کی اسناد حاصل کررکھی ہیں۔ پیک فرینز برانڈ بین الاقوامی سطح کے سوپر برانڈ کی حیثیت تسلیم کی جاتی ہے۔ 

پیر، 27 اپریل، 2015

لیڈی ریڈنگ اسپتال سے 126 افراد ابتدائی طبی امداد کے بعد فارغ

Admin     1:54 AM    
لیڈی ریڈنگ اسپتال سے 126 افراد ابتدائی طبی امداد کے بعد فارغ

پشاور:  لیڈی ریڈنگ اسپتال پشاور سے اب تک 126افراد کو طبی امداد دینے کے بعد فارغ کردیا گیا جبکہ داخل 26افراد میں 8کی حالت نازک ہے۔ لیڈی ریڈنگ اسپتال پشاور کی انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ معلومات کے مطابق گزشتہ شام جاری طوفان کے باعث 150سے زائد افراد کو شدید زخمی حالت میں لایا گیا تھا جن میں 29افراد جاں بحق ہوئے۔ انتظامیہ کے مطابق اس وقت اسپتال میں 26افراد داخل ہیں جن میں 8کی حالت نازک ہے۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ایک سو 126افراد کو طبی امداد دینے کے بعد اسپتال سے فارغ کردیا گیا ہے۔

© 2011-2014 اُرْدُوْ اَخْبَارْ. Designed by Bloggertheme9. Powered by Blogger.